ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے پر 3 افراد کیخلاف مقدمات

ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک  کرنے پر 3 افراد کیخلاف مقدمات

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریڑھیاں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرنے والے 3 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں تین افراد کی جانب سے ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کی جا رہی تھی جس سے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا تھا، پولیس نے تنیوں افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں