آتش بازی کا سامان تیار کرنے پر 3افرادگرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے چک نمبر 229 ر۔ب میں پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا جن کی جانب سے مبینہ طور پر آتش بازی کا سامان تیار کرتے ہوئے اہل علاقہ کے لئے خطرات پیدا کئے جا رہے تھے ، پولیس نے ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں آتش گیر مواد برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔