ٹوبہ ٹیک سنگھ:ریلوے پھاٹک فعال، ٹریفک روانی میں بہتری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )شورکوٹ روڈ سے رجانہ روڈ بائی پاس پر واقع ریلوے ٹریک کے پھاٹک کو فعال کر دیا گیا ہے۔
طویل عرصہ بند رہنے کے باعث بائی پاس پر ٹریفک کی روانی متاثر تھی، تاہم اب پھاٹک کے فعال ہونے سے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے آسان آمد و رفت کی سہولت حاصل کر لی ہے۔