چیئرمین پریس کلب اٹھارہ ہزاری کی والدہ انتقال کر گئیں، سپردخاک
اٹھارہ ہزاری(نمائندہ دنیا )چیئرمین پریس کلب اٹھارہ ہزاری سیدنثار احمد بخاری کی والدہ محترمہ اور ایڈوکیٹ شعیب الحسن کی دادی محترمہ مختصر علالت کے بعد وفات پا گئیں۔۔۔
مرحومہ کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،صحافیوںاور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے منیر آباد اٹھارہ ہزاری میں آج 26دسمبر بروز جمعہ کو صبح 10بجے اجتماعی دعاکی جائے گی۔