تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی مختلف کارروائیاں میں 2 ملزم گرفتار ساڑھے تین کلو چرس برآمد
پینسرہ(نمائندہ دنیا )تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، مزید 2 منشیات فروش گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ سب انسپکٹر ثاقب ریاض نے سب انسپکٹر جاوید اقبال کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رسالے والا سے ملزم حسن رضا ولد اقبال سکنہ ستارہ کالونی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1480گرام چرس برآمد کر لی ۔علاوہ ازیں جھنگ روڈ سیم پل کے قریب سے ملزم سمیر سجاد ولد سجاد سکنہ 241ر۔ ب چینچل والا کوبھی گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کر لی۔دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔