مکوآنہ :پولیس نے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، ملزم گرفتار

مکوآنہ :پولیس نے شراب کی  چالو بھٹی پکڑ لی، ملزم گرفتار

مکوآنہ(نمائندہ دنیا )پولیس نے شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی، ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد سب انسپکٹر محمد علی ، انچارچ چوکی خانوآنہ اے ایس آئی محمد سعید انور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم یسین کو گرفتار کر لیا، ملزم چک 79 گ ب میں اپنی ڈھاری پر شراب کشید کر رہا تھا ، ملزم کے قبضہ سے شراب 1000 لٹر ، لہن500 لیٹر ، آلات چالو بھٹی اور دیگر سامان برآمدکر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔سٹی پولیس آفیسرصاحبزادہ بلال عمرکاکہناہے کہ سپلائرز اور سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں