جڑانوالہ:اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا یونین کونسل 63ستیانہ کا دورہ

جڑانوالہ:اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ  کا یونین کونسل 63ستیانہ کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جڑانوالہ مہر عثمان ساجد سیال نے یونین کونسل نمبر 63 ستیانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یو سی آفس میں طلاق کے کیسز کی سماعت کی اور سائلین کی جانب سے۔۔۔

 موصول ہونے والی تمام شکایات کا موقع پر ازالہ کیا۔دورے کے دوران مہر عثمان ساجد سیال نے یونین کونسل کے ریکارڈ، جن میں پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے اندراجات شامل تھے ، کا تفصیلی معائنہ کیا اور ریکارڈ کی درستگی اور بروقت تکمیل پر زور دیا۔انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے ، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جائے اور سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی خدمات میں شفافیت اور بروقت اقدامات لوکل گورنمنٹ کی اولین ترجیح ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں