شہری کے گھر سے نقدی سمیت لاکھوں مالیتی سامان چوری
نعمان کے اہلخانہ اوپر والے پورشن میں موجود تھے ،نامعلوم ملزم گھر داخل ہو گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات، موبائل فونز، کپڑے اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری ٹاؤن میں نعمان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے اہلخانہ گھر کے اوپر والے حصے میں موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم ملزم گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر گھر داخل ہوگئے اور الماریوں کے تالے توڑ کر نقدی، موبائلز، زیورات، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے رفو چکر ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔