کینال روڈ پر فٹ پاتھ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

 کینال روڈ پر فٹ پاتھ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری

ایک کلومیٹر ایریا جاذبِ نظر بنانے کا منصوبہ، ٹائلز کی تنصیب دو روز میں شروع

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہری خوبصورتی کے اقدامات کے تحت کینال روڈ پر ایک کلومیٹر ایریا میں نہر کنارے فٹ پاتھ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ اس سلسلے میں بیس ورک مکمل کر لیا گیا ہے ، جبکہ ٹائلز نصب کرنے کا کام آئندہ دو روز میں شروع ہو جائے گا۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملک مرتضیٰ نے سائٹ کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایات کے مطابق نصرت فتح علی خاں انڈرپاس سے کینال روڈ کی جانب نہر کے ساتھ ایک کلومیٹر ایریا کو جاذبِ نظر بنایا جا رہا ہے ، جس کا کام مقررہ ٹائم فریم میں مکمل کر لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں