میرا سوہنا فیصل آبادکی تقریبات کا میگا ایونٹ 5 جنوری کو ہوگا

 میرا سوہنا فیصل آبادکی تقریبات  کا میگا ایونٹ 5 جنوری کو ہوگا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل انتظامیہ کی زیرِ نگرانی ‘‘میرا سوہنا فیصل آباد’’تقریبات کے سلسلے میں ‘‘جیتو فیصل آباد’’ میگا ایونٹ 5 جنوری 2026 کو ہاکی سٹیڈیم سوساں روڈ میں منعقد ہوگا۔

 ‘‘جیتو فیصل آباد’’ میگا ایونٹ، میرا سوہنا فیصل آباد تقریبات کا ایک اہم پروگرام ہے ۔انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے دوران لکی ڈرا کے ذریعے 3 تولہ سونا، سکوٹیز، عمرہ کا ٹکٹ سمیت متعدد قیمتی انعامات دیئے جائینگے ۔ اس کے علاوہ شو کے دوران مختلف سوالوں کے درست جوابات دینے والے شرکاء کیلئے بھی انعامات رکھے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد شہریوں کو صحت مند تفریح فراہم کرنا اور عوامی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں