جھنگ:مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر کا قرآن و سنت کے پرچم کو بلند کرنے کے عزم کا اعادہ

جھنگ:مرکزی جمعیت اہلحدیث  کے امیر کا قرآن و سنت کے پرچم  کو بلند کرنے کے عزم کا اعادہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے امیر حافظ ثاقب سرور ساقی نے قرآن و سنت کے پرچم کو بلند کرنے اور جماعتی فعالیت کو مزید منظم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت کے اسلاف نے ہمیشہ ملک میں امن قائم رکھنے اور قرآن و سنت کے پیغام کو عام کرنے کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ ہمارے شہید ملت، علامہ احسان الٰہی ظہیر رح، قائد ملت سلفیہ علامہ ساجد میر، شہید اسلام علامہ حبیب الرحمن یزدانی رح، اور بابائے تبلیغ حافظ عبدالعلیم رح نے تحریک ختم نبوت اور تحریک نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں