روزنامہ دنیا کی خبر پر جعلی مجسٹریٹ کیخلاف کارروئی کی ہدایت

روزنامہ دنیا کی خبر پر جعلی مجسٹریٹ کیخلاف کارروئی کی ہدایت

نوسرباز دکانداروں سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر رقوم بٹوررہا تھا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)روزنامہ دنیا کی خبر پر ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر کا نوٹس ، جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر عوام الناس سے رقوم بٹورنے والوں کو قانون کی سخت گرفت میں لانے کی ہدایت کردی ۔ دو روز قبل روزنامہ دنیا نے ایک جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی خبر شائع کی تھی جس کے بعد اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی جس میں خود کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ظاہر کرنے والا نوسرباز دکانداروں کو پرائس کنٹرول کے نام پر جرمانے کرکے نقد رقوم بٹورتا نظر آیا، اسکے خلاف انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر نے بتایا کہ یہ شخص خود کو اعجاز لطیف بتاکر پرائس چیکنگ کررہا ہے اور اعجاز لطیف سابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس وقت ضلع فیصل آباد میں تعینات نہیں ہے لہذا عوام اور دکانداروں کو خبردار کیاجاتاہے کہ ایسے عناصر کے خلاف انتظامیہ سرگرم عمل ہے اگر مذکورہ نوسرباز دکانوں پر انسپکشن کیلئے آئے تو فوری اسسٹنٹ کمشنر آفس فون نمبر 9200311  ۔041پر اطلاع کریں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں