عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں :میاں عرفان

عوام کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری ہیں :میاں عرفان

پی ٹی آئی اپنے منفی کردارکی وجہ سے عوام کے دلوں سے نکل چکی :بیان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما و این اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ ن لیگ اپنی کارکرردگی کی بنیاد پر عوام کے دلوں میں جبکہ پی ٹی آئی اپنے منفی کردارکی وجہ سے عوام کے دلوں سے نکل چکی ،میرے حلقہ انتخاب میں سیوریج لائنزسمیت کروڑوں روپے کے دیگرمنصوبے شروع کئے جا چکے ہیں ، عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں ۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کوخود مذاق بنارکھاہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے کئی بارمل بیٹھنے کی پیشکش کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔

مگرپی ٹی آئی خود دھڑوں میں تقسیم ہے ،کچھ مذاکرات چاہتے جبکہ کچھ سڑکوں پر تماشے لگاکرسیاسی تناؤ پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔انہوں نوازشریف کے جنم دن پر انہیں پارٹی کارکنوں،بانی پاکستان کے جنم دن پرپوری قوم اور مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباد پیش کی اور مزید کہاکہ قائد اعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں