چنیوٹ :بانی پاکستان کی سالگرہ پر چناب کالج میں تقریب
ڈی پی اوڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ اور طلبہ کے ہمراہ کیک کاٹا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے جنم دن کے موقع پر چناب کالج میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انہوں نے کالج انتظامیہ اور طلبہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں جس میں قائداعظم کی جدوجہد، قیادت اور سیاسی بصیرت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بانی پاکستان کے رہنما اصول، یعنی ایمان، اتحاد اور تنظیم، مشعل راہ بناتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور محنت کے ساتھ سرانجام دیں گے۔