ٹو بہ :ریلوے پھاٹک مکمل، شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی

ٹو بہ :ریلوے پھاٹک مکمل، شہر  میں ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے بائی پاس شورکوٹ روڈ پر واقع ریلوے پھاٹک کا دورہ کیا، جہاں محکمہ ہائی وے کی جانب سے تعمیر و مرمت مکمل ہونے کے بعد ریلوے پھاٹک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایکسیئن ہائی وے اصغر علی نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریلوے پھاٹک کے فعال ہونے سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں واضح کمی آئے گی اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ رنگ روڈ کے ذریعے گوجرہ روڈ کو جھنگ روڈ اور اکال والا روڈ سے منسلک کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں