ٹرانسپورٹرز کرائے کم کرنے سے انکار ی ،متعلقہ محکمہ خاموش

 ٹرانسپورٹرز کرائے کم کرنے  سے انکار ی ،متعلقہ محکمہ خاموش

گوجرہ (نمائندہ دُنیا)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود ٹرانسپورٹرز کرایہ جات میں کوئی کمی نہیں لا رہے ہیں۔ چھوٹی اور بڑی گاڑیاں مسافروں سے سابقہ کرایہ ہی وصول کرنے میں مصروف ہیں، اور کسی بھی متعلقہ محکمہ نے اس بارے میں پوچھ تاچھ نہیں کی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے قبل بھی ٹرانسپورٹرز مسافروں سے سرکاری کرایہ سے کئی گنا زائد کرایہ وصول کرتے تھے ، اور اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی کرایہ جات پہلے سے زائد وصول کیے جا رہے ہیں۔مسافروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سلسلے کا فوری نوٹس لیا جائے ، سرکاری کرایہ نامہ جاری کیا جائے اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں اور مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں