درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھو ں کامال وزر لوٹ لیاگیا
گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، ساما ن ،متعددمقامات سے جانور چوری
فیصل آباد، بچیانہ،پیرمحل(سٹی رپورٹر، نمائندگان دنیا)درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھو ں کامال وزر لوٹ لیاگیا۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 6 ج ب میں عنصر کے گھر کے تالے توڑ کر چور الماریوں سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان، تھانہ رضا آباد کے علاقے پروکیاں والا میں نعمان کی حویلی سے قیمتی اور نایاب نسل کی بھینس ودیگر سامان لے گئے ۔ تھانہ گلبرگ کے علاقے میں معظم موبائل پر کال سنتے ہوئے جا رہا تھا کہ ملزموں نے جھپٹا مار کر موبائل چھین لیا۔ تھانہ جھمرہ کے علاقے میں نیاز کے گھر کی چھت سے اے سی کا آؤٹ ڈور چوری کرلیا۔
بچیانہ میں نواحی گاؤں کا رہائشی موٹر سائیکل پر جڑانوالہ جارہا تھا کہ جیون شاہ سٹاپ کے قریب پہنچا تو 2 ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے ، موبائل فون اور ہیلمٹ چھین کر فرار ہوگئے ۔ پیرمحل کے چک نمبر323گ ب کے سلیم کا موٹرسائیکل ،چک نمبر766گ ب میں بابر ندیم کے احاطہ مویشیاں سے 20من مونجی مالیت ایک لاکھ 20ہزار، چک نمبر316گ ب کے عمران کے دوبکرے ،چک نمبر664گ ب کے عدنان کے پانچ بکرے مالیت ساڑھے چار لاکھ ،جہانگیر کے دو بکرے مالیت دولاکھ اور ضیا کے گھر سے چک 194گ ب سے بکری اور بکرا مالیت 1لاکھ 50ہزار چوری کرلیے گئے ۔