ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور حوالات پہنچ گیا

ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور حوالات پہنچ گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔

 تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو قابو کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کیلئے رکاوٹ کا سبب بننے کے ساتھ حادثات کاسبب بھی بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں