میڈیکل سٹور کامالک سکیورٹی کا انتظام نہ کرنے پر گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا مناسب انتظام نہ کرنے پر میڈیکل سٹور مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے شالیمار پارک میں پولیس نے مختلف علاقوں کو چیک کیا۔ اس دوران میڈیکل سٹور پر نہ تو سکیورٹی گارڈ تعینات پایا گیا اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا انتظام موجود تھا۔ جس پر پولیس نے سٹور مالک کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔