فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،20کلو مضر صحت گوشت برآمد ،ملزم گرفتار

 فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،20کلو  مضر صحت گوشت برآمد ،ملزم گرفتار

بھوانہ (نمائندہ دنیا )فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کارروائی،20کلو مضر صحت گوشت برآمد ، ملزم گرفتارکرلیاگیا۔ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔

 پل خضر الیاس سے رکشے میں لوڈ20کلو مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔مضر صحت گوشت فروخت کرنیوالے ملزم کی شناخت لیاقت کمہار سکنہ کوٹلہ شہزادہ کے نام سے ہوئی ہے جو عرصہ دراز سے دھندہ چلا رہاتھا۔فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوشت رکشہ سمیت اپنے قبضے میں لے لیا اورملزم کو گرفتار کرکے مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں