جھنگ :گرین بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

جھنگ :گرین بس کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق

صوفی موڑ کے قریب تصادم، 19سالہ شان زخمیوں کی تاب نہ لاکر چل بسا

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جھنگ چنیوٹ روڈ پر الیکٹرک بس اور موٹر سائیکل میں ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ جھنگ چنیوٹ روڈ صوفی موڑ کے قریب گرین الیکٹرک بس اور موٹر سائیکل کی ٹکر ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار 19سالہ شان شدید زخمی ہو گیا اور زخمیوں کی تاب نہ لاکر موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ریسکیو1122عملہ نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں