تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آئے اہلکاروں پر تشدد
سرگودھا روڈ پر دکانداروں نے اہلکاروںکو قابو کرکے سامان چھین لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے آئے ہوئے اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے سرگودھا روڈ پر میونسپل کارپوریشن ٹیموں کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا تو اس دوران دکانداروں نے مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں کو قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر سامان چھین لیا ۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔