پاکستان فلاح پارٹی کا میدانِ عمل میں نکلنے کا اعلان

پاکستان فلاح پارٹی کا میدانِ عمل میں نکلنے کا اعلان

حکمرانوں کی عوام کو زندہ درگورکرنے کی پالیسیاں نہیں چلنے دینگے ،ضمیر گجر

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان فلاح پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس صوبائی صدر چوہدری ضمیر گجر کی زیر صدارت ہوا ، ذمہ داران وعاملہ اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کااعلامیہ جاری کرتے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالصبور ہاشمی نے کہا ہم ملک و قوم کے مسائل پرخاموش رہ کر مجرمانہ فعل کے مرتکب نہیں ہو سکتے ۔شخصی مصلحتوں کی بجائے آئینی تقاضوں کو پورا کرنا ہی وقت کی پکار ہے ۔ حکمران طبقے کو آڑے ہاتھوں لیتے صوبائی ضمیر گجر نے کہا ایوانوں میں بیٹھنے والے اب ذاتی اقتدار کی طوالت اور مفادات کی جنگ چھوڑ کر عام آدمی کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے قانون سازی کریں۔ اجلاس میں پارٹی قیادت نے اب میدانِ عمل میں نکلنے کا اعلان بھی کر دیا۔

ضمیر گجر نے پنجاب میں رابطہ عوام مہم کا اعلان کرتے کہا پاکستان فلاح پارٹی سیمینارز و کانفرنسز و عوامی مذاکروں کا انعقاد کرے گی تاکہ عوام کو حقوق سے روشناس کرایا جا سکے ۔حکمرانوں کی عوام کو زندہ درگورکرنے کی پالیسیاں اب نہیں چلنے دینگے ۔ اجلاس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پی ایف پی ملک و قوم کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔اجلاس میں میاں راشد حفیظ،،ذوالفقار حیدر سیالوی، غلام یاسین بھوجوانہ، سلمان مصطفائی، ذوالفقار علی، راجہ حسن، حکیم ایوب قریشی، زبیر وڑائچ، ذیشان وڑائچ،ملک سہیل،قاری یامین مدنی، حافظ حسن مجتبیٰ، اسرار نواز باجوہ، نعیم بخاری، رفیق لودھی، ڈاکٹر سعید طاہر، ملک جاوید اقبال،شہزاد سلطانی، عارف بھٹی، طارق گجر، میاں عبدالواحد ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں