کبڈی میچ بندیشہ کبڈی کلب نے جیت لیا ،انعامات تقسیم
سمندری(نمائندہ دنیا)چک نمبر470گ ب میں ہونے والا کبڈی میچ بندیشہ کبڈی کلب نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ تیس ہزار اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو ایک لاکھ کیش انعامات دئیے گئے۔
مہمانان خصوصی چوہدری اسلم گجر اور راؤکاشف رحیم خاں ایم پی اے نے ٹیموں کو انعامات سے نوازا اورکبڈی ٹورنامنٹ کو احسن اقدام قرار دیتے کہا کہ کبڈی بہت اچھا کھیل ہے جس میں نوجوان نسل کو دلچسپی لینی چاہیے کھیلوں سے مثبت سرگرمیاں عروج پاتی ہیں حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ۔ شائقین کبڈی کی بڑی تعداد میچ دیکھنے پہنچی۔