ڈپٹی کمشنر کاڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات کاجائز ہ
فلاحی منصوبوں پر شفافیت کیساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، علی اکبر
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی بروقت فراہمی اور ہسپتال میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے احکامات جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں ادویات کی دستیابی، مریضوں کا ریکارڈ اورہسپتال کی مشینری کی ورکنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیااور مریضوں و لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے کہا شہریوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہمی میں کوتاہی اور غفلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت ضلعی محکموں کے افسروں کا اجلاس بھی ہوا۔محکمانہ کارکردگی و جاری منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پاور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔انسداد سموگ مہم پر عملدرآمد و پلس پراجیکٹ پر ریونیو افسروں کی کار کردگی اورستھرا پنجاب و واسا جھنگ کے افسرون سے صفائی آپریشن و سیوریج مسائل کے ازالہ بارے اقدامات پر بریفنگ لی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ فلاحی منصوبوں پر تیزی اور شفافیت کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔