ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار کر موٹرسائیکل چھین لی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل شورکوٹ کے علاقے فاریسٹ کینٹ روڈ کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار شہری رضوان ولد فتح محمد (36 سال) سے موٹرسائیکل چھین لی اور۔۔۔
مزاحمت پر اسے گولی مار کر فرار ہوگئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو فائر آرم انجری کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر قریبی ایمبولینس روانہ کی گئی۔ ریسکیو عملے نے زخمی شہری کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔علاقہ مکینوں نے پولیس گشت بڑھانے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔