گوجرہ: بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بھٹے چلانے پر بھٹہ مالکان پر مقدمے

گوجرہ: بغیر زگ زیگ ٹیکنالوجی کے  بھٹے چلانے پر بھٹہ مالکان پر مقدمے

گوجرہ (نمائندہ دنیا) زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے منتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان مقدمات کی زد میں آ گئے۔

انسپکٹر ماحولیات ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد عرفان کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 303 ج ب کے سیف اﷲ چیمہ اپنی چیمہ برکس کمپنی اور چک نمبر 351 ج ب کے سعود اسلم اپنا بھٹہ طیبہ برکس کمپنی بغیر زگ زیگ کے چلا رہے ہیں۔انسپکٹر نے چھاپہ مار کر دونوں کو بھٹے چلانے کے دوران رنگے ہاتھ پکڑ لیا اور تحریری طور پر تھانہ صدر گوجرہ کو اطلاع دی، جس پر تھانہ نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں