شورکوٹ :کار کراسنگ پرپرچی، دکاندار اور شہریوں کو تشویش
چونگیوں سے گزرنے والی ہر گاڑی سے 500روپے وصولی ، عملہ کی بد تمیزیاں
شورکوٹ چھاؤنی (نمائندہ دنیا)شورکوٹ چھاؤنی میں کار کراسنگ پوائنٹس پر گاڑیوں سے 50 روپے کی پرچی وصول کیے جانے پر شہریوں اور دکانداروں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔مقامی افراد کے مطابق چونگیوں سے گزرنے والی کاروں اور دیگر چھوٹی گاڑیوں سے باقاعدہ 50 روپے فیس لی جا رہی ہے ، جس کا بوجھ روزانہ آنے جانے والے ملازمین، طلبہ اور کاروباری افراد پر پڑ رہا ہے ۔ شہریوں اور نواحی علاقوں کے لوگ خریداری کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے لگے ، جس کی وجہ سے مقامی دکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق کراسنگ پوائنٹس پر تعینات عملہ گاڑیوں کو روک کر بدتمیزی بھی کرتا ہے ۔ اس صورتحال پر شہری حلقوں نے ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ کاروں پر 50 روپے کی پرچی ختم کی جائے اور عوامی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔