ٹو بہ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، ملاوٹ ،10 یونٹس سیل

ٹو بہ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی، ملاوٹ ،10 یونٹس سیل

143 یونٹس پر مجموعی طور پر 14 لاکھ 66 ہزار روپے کے جرمانے عائد

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی یاسر مشتاق کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں منظم اور مؤثر کارروائیاں کیں۔ اس دوران رواں ماہ 1145 فوڈ پوائنٹس اور سپلائرز کی جانچ پڑتال کی گئی۔قوانین کی خلاف ورزی پر 10 فوڈ یونٹس کو سیل کیا گیا اور ایک مقدمہ درج کیا گیا، جبکہ 143 یونٹس پر مجموعی طور پر 14 لاکھ 66 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

کارروائی کے دوران 22 مختلف اشیائے خورونوش کے سیمپلز حاصل کیے گئے ، اور 550 لیٹر ملاوٹی دودھ، 250 کلوگرام ناقص گوشت، 120 لیٹر غیر معیاری پانی، 80 خراب انڈے اور 3 من سے زائد رینسڈ آئل سمیت دیگر مضر صحت اشیاء تلف کی گئیں۔معائنے کے دوران متعدد مقامات پر صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بہتات اور فوڈ ورکرز کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی بھی نوٹ کی گئی، جس پر متعلقہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں