مضر صحت گوشت تلف ، ترسیل ناکام،ملزم گرفتار

مضر صحت گوشت تلف ، ترسیل ناکام،ملزم گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مضر صحت گوشت کی ترسیل ناکام بنا دی گئی۔

 تھانہ جھمرہ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت کو قبضے میں لے کر تلف کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کروا دیا ، مقدمہ درج کرلیاگیاجبکہ تھانہ رضا آباد کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران مضر صحت وغیر معیاری مرچیں اور دیگر مصالحہ جات کی تیاری اور خرید و فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر یونٹ کو سیل کرکے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں