پولیس اہلکاروں کے بچوں کیلئے رعایتی فیس کامعاہدہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ریجنل پولیس فیصل آباد اور کیرئیر انسٹیٹیوٹ میں پولیس افسروں و اہلکاروں کے بچوں کیلئے تعلیمی فیس میں رعایت کیلئے معاہدہ طے پایاگیا ۔
آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور چیئرمین کیرئیر انسٹیٹیوٹ عدیل جاوید نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ آر پی او نے کہا معاہدے کا مقصد اہلکاروں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے جسکے تحت پولیس شہدا کے بچوں کو ماہانہ فیس میں سو،غازی اہلکاروں کے بچوں کو 75جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد رعایت دی جائیگی۔