بھوانہ:زمیندار نے گدھی پر کتے چھوڑ دئیے ، ملزم گرفتار
بھوانہ (نمائندہ دنیا )بھوانہ کے نواحی گاؤں چک نمبر 239 دھلوالی میں ظالم شخص محمد منشاء نے بے زبان جانور گدھی پر کتے چھوڑ دئیے ، جب وہ اس کے کھیت میں گھاس چرنے کے لیے داخل ہوئی۔
اس کارروائی کے نتیجے میں گدھی زخمی ہو گئی۔گدھی کے مالک عامر شہزاد نے زخمی جانور کا میڈیکل کروا کر تھانہ لنگرانہ میں درخواست دائر کی اور سوشل میڈیا پر ڈی پی او چنیوٹ سے فوری کارروائی کی اپیل کی۔ ڈی پی او چنیوٹ کی ہدایت پر تھانہ لنگرانہ کے اے ایس آئی ساجد علی پرل نے ملزم محمد منشاکو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔