ٹو بہ ٹیک سنگھ میں آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ میں آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم جاری

یونین کونسل سیکرٹریز اور متعلقہ عملہ فیلڈ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں آوارہ کتوں کی تلفی کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ، جس کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری خالد محمود کر رہے ہیں۔ یونین کونسل سیکرٹریز اور متعلقہ عملہ فیلڈ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے ۔چودھری خالد محمود گسورا نے کہا کہ حکومت عوامی تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور آوارہ کتوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے ضلعی سطح پر مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مختلف یونین کونسلز میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور نشاندہی شدہ علاقوں میں کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ شکایات پر فوری رسپانس کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ مہم صرف تلفی تک محدود نہیں بلکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنا بھی اس کا اہم حصہ ہے تاکہ شہری تعاون کریں اور بروقت شکایات درج کرائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں