غیر معیاری،مضر صحت فوڈ آئٹمز بنا نیوالے 2افراد پر مقدمہ
تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارر وائی کی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز تیار اور فروخت کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران نجی یونٹ میں غیر معیاری اور مضر صحت فوڈ آئٹمز کی تیاری اور فروخت کا عمل پایا گیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ میں ملوث دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔