ڈینگی کی روک تھام کے لیے فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا حکم

ڈینگی کی روک تھام کے لیے فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کا حکم

انسدادی اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی :ڈی سی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے مؤثر اور جامع مائیکرو پلان تیار کرنے اور فیلڈ سٹاف کی باقاعدہ ٹریننگ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی کے خلاف اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام محکمے باہمی اشتراک سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تربیت یافتہ عملہ ہی ڈینگی کے خلاف مؤثر مہم کو کامیاب بنا سکتا ہے ، اس لیے سرویلنس، لاروا کی بروقت نشاندہی، ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرگرمیوں، اور ڈیٹا رپورٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے ۔انہوں نے زور دیا کہ ڈینگی کے تدارک کے لیے تمام محکمے فیلڈ میں متحرک رہیں اور جاری مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں