بل جمع کروانے کی بجائے جعلی مہر لگا کر شہری سے فراڈ
رقم واپس کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں ، پو لیس نے مقدمہ درج کرلیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بل کی رقم وصول کرکے بل جمع کروانے کی بجائے جعلی مہر لگا کر شہری سے فراڈ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے خالد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اس کے بل کی رقم وصول کرنے کے بعد جمع کروانے کی بجائے اس کے بل پر جعلی مہر لگا کر اس کو فراڈ کا شکار بنا دیا۔ بعد ازاں رقم واپس کرنے کی بجائے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔