چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، فوڈ پوائنٹ سیل

چنیوٹ میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی، فوڈ پوائنٹ سیل

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات،مرچ پیک کرنے والے یونٹ کو جر مانہ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملاوٹ و جعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر چناب نگر میں واقع ایک معروف فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔دوران معائنہ صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے ۔ خون آلود فریزر کے استعمال کی وجہ سے کارروائی کی گئی، جبکہ لیبارٹری تجزیہ رپورٹ فیل ہونے پر مرچ پیک کرنے والے یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور مزید اصلاح تک یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر 1 لاکھ 17 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ۔ دوران معائنہ برآمد شدہ اشیاء میں 15 لیٹر زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس، 2 کلو ناقص مرچ مصالحہ جات اور 1 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات شامل تھیں، جنہیں تلف کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں