پبلک سکولز میں معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے کمشنر کا ایکشن
ڈویژن میں پبلک سکولوں کی وسعت کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، معیاری پبلک سکول، بامقصد تعلیم اور بہترین تربیت کے مشن کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت سکولز مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے پبلک سکولوں میں اصلاحات کے لیے پلان ایک ہفتے کے اندر طلب کیا اور کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر سے بہترین بنانا ترجیح ہے ۔ انہوں نے ڈویژن میں پبلک سکولوں کی وسعت کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی اور جی او آرتھری کینال ایکسپریس وے ، چک جھمرہ میں ڈی پی ایس کے قیام کے حوالے سے پیشرفت کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کمشنر نے ڈائریکٹر سکولز سیل کو ٹائم لائنز مقرر کرنے اور تمام اقدامات کو بروقت مکمل کرنے کی سخت ہدایت کی۔