ائیر پورٹ پولیس کی بروقت کارروائی،3سالہ مغوی بچہ بازیاب

ائیر پورٹ پولیس کی بروقت کارروائی،3سالہ مغوی بچہ بازیاب

مغوی بچے کا حقیقی باپ نکلا ، پو لیس نے بازیاب کرا کے والدہ کے حوالے کر دیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین سالہ مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا، جبکہ اغوا میں ملوث ملزم بچے کا اپنا باپ ہی نکلا۔ ساتواں میل کی رہائشی مریم بی بی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کے 3 سالہ بیٹے کو نامعلوم ملزم اغوا کر کے لے گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ سب انسپکٹر ثاقب ریاض نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج چوکی سبز منڈی اے ایس آئی میاں اعجاز کے ہمراہ ٹیم تشکیل دی۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی اور ٹھیکریوالا کے علاقے سے ملزم عاشق عرف بہادر کو گرفتار کر کے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مغوی بچے کا حقیقی باپ ہے ۔بچے کو اس کی والدہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں