مختلف کارروائیوں میں 29 منشیات فروش گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 29 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر نو کلوگرام سے زائد چرس، دو کلوگرام سے زائد ہیروئن، ڈیڑھ کلوگرام سے زائد آئس، پانچ سو لیٹر سے زائد شراب، دیگر منشیات اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔