بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کو نوسر بازوں نے لوٹ لیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں نامعلوم نوسر بازوں نے عطاءاللہ نامی شہری کو روک کر دھوکہ دہی کے ذریعے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم ہتھیال لی۔
شہری نجی بینک سے رقم لے کر باہر نکلا تھا جب ملزمان نے اسے باتوں میں الجھا کر رقم چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔