قبرستان میں غیر قانونی تعمیر ات،2افراد کے خلاف مقدمہ
ملز موں کی جانب سے قبروں کی بے حر متی کی جا رہی تھی ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قبرستان میں غیر قانونی تعمیر کرنے والے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی میں واقعہ قبرستان میں ملز موں کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کرتے ہوئے قبرستان کی بے حرمتی کی جا رہی تھی۔ جس پر پولیس نے واقعہ میں ملوث دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔