وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے کرنے والا گرفتار

وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرنے کرنے والا گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر وین کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جس نے مسافر وین میں غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر نصب کر رکھا تھا۔ جو خطرناک حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔ تاہم پولیس نے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں