ٹریلر کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریلر کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ فیڈمک کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر کھڑا کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کار روائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔