جعلی،بوگس دستاویزات تیار کرکے شہری کو فراڈ کا شکار بنا دیا

جعلی،بوگس دستاویزات تیار کرکے شہری کو فراڈ کا شکار بنا دیا

عثمان نامی شہری کو بھاری نقصان کا سامنا کر نا پڑا ، مقدمہ درج کرلیا گیا

فیصل آباد)سٹی رپورٹر(جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے شہری کو فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں عثمان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملز موں نے جعلی اور ٹیمپر شدہ بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنادیا۔ جس سے اسے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں