گھر کے باہر نصب کیا گیا سی سی ٹی وی کیمرہ چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کے باہر نصب کیا گیا سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے محلہ نعمت کالونی میں جاوید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کے باہر نصب کیا گیا سی سی ٹی وی کیمرہ اور تاریں رات کی تاریکی میں ملزم چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔