ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس کی کارروائی،ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار۔
ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ انسپکٹر ریاض اٹھوال کی بڑی کارروائی۔پولیس نے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونیوالوں میں 5سال سے اشتہاری خادم حسین سکنہ 64 گ ب،لیاقت سکنہ102 ر ب شامل ہیں۔گرفتار ہونیوالوں نے دوران تفتیش 12 وارداتوں کا اعتراف کیا۔