جڑانوالہ : شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم کے کالج کا افتتاح، سمر کیمپ کا آغاز
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم نے طلبہ و طالبات کے بہتر مستقبل کے لیے کالج کے باقاعدہ افتتاح کا اعلان کر دیا ہے۔
ساتھ ہی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے سمر کیمپ کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں سی ای او شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم ملک رضا شاہد وسیر مختلف سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ تعلیمی آگاہی مہم کے ذریعے داخلوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔