گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ضیاء کالونی میں تربیتی ورکشاپ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل کی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول ضیاء کالونی میں ایک جامع تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کا مقصد طالبات کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کے قابل بنانا اور انہیں سول ڈیفنس کے بنیادی اصولوں سے آگاہ کرنا تھا، تربیتی سیشن کے دوران طالبات کو رضاکارانہ خدمات میں رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا اور سماجی خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔