چنیوٹ: نوجوانوں میں ووٹر آگاہی پروگرام بیلٹ بز کا انعقاد

چنیوٹ: نوجوانوں میں ووٹر آگاہی پروگرام  بیلٹ بز  کا انعقاد

مقصد نوجوانوں کو ووٹ کی اہمیت، اندراج و رجسٹریشن سے آ گاہ کر نا تھا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں جاری پانچ ماہہ ووٹر آگاہی پروگرام (فروری تا جون 2026) کے تحت ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی چنیوٹ کے زیر اہتمام 25 فروری 2026 کو \"بیلٹ بز آپ کا ووٹ، آپ کی آواز\" کے عنوان سے نوجوانوں اور طلبہ کے لیے ووٹر آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں پرنسپل سپیریئر کالج چنیوٹ، اساتذہ کرام، سوشل میڈیا و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان، این جی اوز کے ممبران اور بڑی تعداد میں طلبہ و نوجوانوں نے شرکت کی۔

پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں ووٹ کی اہمیت، اندراج و رجسٹریشن اور ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے متعلق جامع آگاہی فراہم کرنا تھا۔پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ اسد اللہ عتیق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کردار، فرائض اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ سپیریئر کالج چنیوٹ کے پرنسپل نے اس ووٹر آگاہی پروگرام کو حب الوطنی پر مبنی مؤثر اور قابلِ تحسین کاوش قرار دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں